لاہور ویمن یونیورسٹی میں طالبہ نے خودکشی کی کوشش کرتے ہوئے عمارت کی تیسری منزل سے چھلانگ لگادی۔
پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ طالبہ نے مبینہ طورپرتیسری منزل سے چھلانگ لگائی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئی اور اسے طبی امداد فراہم کرنے کے لئے سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق لڑکی بی ایس فزکس کی طالبہ ہے اور اس نے شعبہ سوشل سائنسزکی تیسری منزل سے چھلانگ لگائی۔انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ طالبہ کی چھلانگ لگانے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، تاہم واقعے میں طالبہ کی ٹانگیں فریکچرہوئی ہیں۔
مزید پڑھیں:دوستوں نے اپنے دوست کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، لاش نہر میں پھینک دی