وزیراعظم کی کورونا پر قابو پانے کیلئے عوام سے ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 459 نئے کیسز رپورٹ، 163 مریضوں کی حالت تشویشناک
پاکستان میں کورونا کے 459 نئے کیسز رپورٹ، 163 مریضوں کی حالت تشویشناک

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں کورونا کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے عوام کو ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں کورونا صورتحال پرجائزہ اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں ملک میں کورونا کی موجودہ شرح اور اس کے تناظر میں پیدا ہونے والی صورت حال پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا سے بچنے کے لئے سب کو ذمہ داری سے ایس او پیز پر عمل کرنا چاہیے۔ وزیراعظم نے صوبائی چیف سیکٹریز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں ماسک پہننے کو پابندی سے یقینی بنایا جائے، عید الاضحیٰ پر مویشی منڈیوں، شادیوں اور نجی محافل میں بھی ایس او پیز پر عمل کروایا جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ میری قوم سے اپیل ہے کہ ملک میں کرونا کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر عوام ایس او پیز پرعمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے فرنٹ لائن ورکرز اور ڈاکٹرز نے ہمیں محفوظ رکھنے کے لیے بہت سی قربانیاں دی ہیں، ہمیں ان کامیابیوں کو ضائع نہیں کرنا۔

واضح رہےقومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 35 ہزار 144افراد کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ 30 ہزار 393 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ کورونا سے شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔

Related Posts