ٹیکنالوجی کمپنیوں نے کرپٹو کے ذریعے سے ادائیگیوں پر پابندی لگادی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیلی فورنیا میں کرپٹوکرنسی کے حوالے سے اہم قانون سازی
کیلی فورنیا میں کرپٹوکرنسی کے حوالے سے اہم قانون سازی

ٹیکنالوجی کمپنیوں نے دنیا بھر میں روز بہ روز مقبول ہوتی ڈیجیٹل کرنسی کرپٹو کے ذریعے سے ادائیگیوں پر پابندی لگادی۔

ڈیجیٹل کرنسی کرپٹو کی مقبولیت میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے، شاید ہی اب دنیا کا کوئی ایسا خطہ ہو جہاں پر کرپٹو کرنسی خصوصاََ بٹ کوائن فروخت کرنے والا کوئی نہ ہو۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے ایک چال کے ذریعے سے بٹ کوائن کی قدر کو تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچایا تھا اسی طرح رواں سال یوکرین پرہونے والی روسی جارحیت نے کرپٹوکرنسی کی افادیت کوامریکا، برطانیہ، یورپ، چین اور دیگرممالک کے سامنے روزروشن کی طرح عیاں کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

دنیا کے غریب ترین ملک نے کرپٹو کرنسی کو کیوں اپنایا؟

واضح رہے کہ امریکا، برطانیہ، یورپ اوردیگرمغربی ممالک کے دباؤ پر دنیا کے بڑے ایکسینچ کوائن بیس نے گھٹنے ٹیکتے ہوئے روس سے تعلق رکھنے والے ہزاروں اکاؤنٹس اوران میں موجود ڈیجیٹل اثاثوں کومنجمند کردیا۔

دوسری جانب کچھ ٹیکنالوجی کمپنیاں ادائیگیوں کیلئے کرپٹو کو وصول کررہی ہیں جبکہ کچھ پلیٹ فارمز اِس کے ذریعے سے لین دین پر پابندی عائد کررہے ہیں۔

چین کی مقبول ترین میسیجنگ ایپلی کیشن وی چیٹ نے اپنے پلیٹ فارم پرنان فنجائی ایبل ٹوکنز( این ایف ٹی) اور کرپٹوخدمات پرسخت پابندیاں عائد کردی ہیں۔

چینی اخبارساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق چینی حکومت کی جانب سےکرپٹوکرنسی اورڈیجیٹل اثاثوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی آگئی ہے اوراسی تناظرمیں وی چیٹ نے بھی اپنے پلیٹ فارم پرکرپٹوسے متعلق اکاؤنٹس بند کردیے ہیں۔

وی چیٹ کی ڈیویلپرکمینی ٹینسیٹ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے اپنے پلیٹ فارمزپرکرپٹو کے اجرا، تجارت، اس میں سرمایہ کاری اوراین ایف ٹی کوغیرقانونی کاروبارقراردے دیا ہے۔ اس حوالے سے اپنے ضابطئہ اخلاق کے سیکشن 3.24 میں اسے غیر قانونی کاروبار کے زمرے میں شامل کردیا ہے۔

اگرکوئی اکاؤنٹ کرپٹوکی لین دین، اس کے اجرا اورسرمایہ کاری میں ملوث پایا گیا تواس کے خلاف سخت تادیبی کارروائی ہوگی، اورہوسکتا ہے کہ اس اکاؤنٹ کومستقل طورپربین کردیا جائے۔

Related Posts