سندھ بلدیاتی الیکشن میں ووٹنگ مکمل، گنتی جاری، پی پی آگے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 14اضلاع میں 5 ہزار 331 نشستوں پر 21 ہزار 298 امیدواروں کے درمیان مقابلہ جاری ہے، ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد گنتی جاری ہے، جس میں پیپلز پارٹی اور آزاد امیدوار آگے نظر آ رہے ہیں۔

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 4 ڈویژنز کے 14 اضلاع میں پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے، پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہی۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق بیشتر نشستوں پر پیپلز پارٹی اور آزاد امیدوار آگے ہیں جبکہ بعض علاقوں میں جی ڈی اے اور این پی پی کو بھی واضح برتری حاصل ہے۔

جن 14 اضلاع میں انتخابات ہوئے ہیں ان میں گھوٹکی، سکھر، خیرپور، جیکب آباد، کشمور، قمبرشہدادکوٹ، لاڑکانہ، شکارپور، نوشہروفیروز، شہید بینظیر آباد، سانگھڑ، میرپورخاص،عمرکوٹ اور تھرپارکرشامل ہیں۔

14 اضلاع میں مجموعی ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 14 لاکھ 92 ہزار680 ہے، اور ان تمام اضلاع میں 5 ہزار 331 نشستوں پر 21 ہزار298 امیدواروں میں مقابلہ ہے، جب کہ 946 نشستوں پر امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں ایک ہزار 985 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دیئے گئے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر انتخابی عمل کے دوران اسلحے کی نمائش پر دفعہ 144 نافذ کی گئی، جب کہ پولنگ اسٹیشن کی نگرانی کے لیے 3 ہزارسے زائد کیمرے نصب کئے گئے۔

انتخابی عمل کو پرامن اور شفاف بنانے کے لئے ‎پولیس کے 26 ہزار545 اہلکار و افسران سیکیورٹی پرتعینات کئے گئے، جب کہ ‎3 ہزار رینجرز اہلکار بھی انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر تعینات تھے۔

Related Posts