نئی توشہ خانہ پالیسی بنانے کا فیصلہ، وزیر اعظم نے 12رکنی کمیٹی قائم کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نئی توشہ خانہ پالیسی بنانے کا فیصلہ، وزیر اعظم نے 12رکنی کمیٹی قائم کردی
نئی توشہ خانہ پالیسی بنانے کا فیصلہ، وزیر اعظم نے 12رکنی کمیٹی قائم کردی

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے نئی توشہ خانہ پالیسی بنانے کے فیصلے کے تحت 12 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے جس کا سربراہ وزیرِ دفاع خواجہ آصف کو بنا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے توشہ خانہ کے تحت بیرونِ  ملک سے ملنے والے تحائف کے معاملات ریگولیٹ کرنے کیلئے توشہ خانہ پالیسی بنانے کا فیصلہ کیا جس کی نگرانی 12 رکنی کمیٹی کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

بلدیاتی انتخابات، لاڑکانہ اور سکھر سمیت 14اضلاع میں پولنگ کا آغاز

وزیرِ دفاع خواجہ آصف کمیٹی کے کنوینر ہوں گے۔ سید نوید قمر، اعظم نذیر تارڑ اور طارق فاطمی بھی توشہ خانہ کی نگرانی کیلئے قائم کی گئی کمیٹی کے اراکین میں شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم سمیت دیگر عہدیداران کو بیرونِ ملک سے ملنے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرائے جاتے ہیں۔ وزیر اعظم 50 فیصد رعایت کے تحت من پسند تحائف لے سکتا ہے۔

تاہم ماضی میں ن لیگ اور پی ٹی آئی سمیت دیگر حکومتوں کے وزرائے اعظم پر توشہ خانہ کے تحائف معاوضہ ادا کیے بغیر یا معمولی معاوضہ دے کر وصول کرنے کے الزامات عائد ہوتے رہے ہیں۔

سابق وزیر اعظم عمران خان پر بھی الزام عائد کیا گیا کہ وہ توشہ خانہ کے تحائف وصول کرکے انہیں من پسند نرخوں پر فروخت کردیا کرتے تھے جس سے ملکی وقار کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا۔ 

Related Posts