اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2055 پوائنٹس سے کریش کرگئی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2055 پوائنٹس سے کریش کرگئی
اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2055 پوائنٹس سے کریش کرگئی

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کے ملک کی بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس کے اعلان کے بعد اسٹاک مارکیٹ 100انڈیکس 2055 پوائنٹس سے کریش کرگئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی ٹیم کے اجلاس کی صدارت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ملک کی بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگانے کا اعلان کیا ہے۔

حکومت کی جانب سے اس اعلان کے بعد اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس 2055 پوائنٹس سے کریش کرگئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں40 ہزار 661 پوائنٹس پر ٹریڈنگ تاحال جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک کی بڑی صنعتوں پر سپر ٹیکس لگانے کا اعلان

قبل ازیں وزیراعظم نے ملک کی بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ غربت کم کرنے کے لیے صاحب حیثت افراد پر ٹیکس لگا رہے ہیں اور بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگایا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آٹو موبائل، سگریٹ اور ہوا بازی کی صنعت پر ٹیکس عائد ہو گا جبکہ سیمنٹ، کیمیکل، بیوریجز، اسٹیل، شوگر کی صنعت پر 10 فیصد سپر ٹیکس عائد ہوگا۔ آئل اینڈ گیس سیکٹر پر بھی 10 فیصد سپر ٹیکس لگے گا اور فرٹیلائزنگ انڈسٹری اور بینکنگ صنعت پر بھی 10 فیصد ٹیکس ہو گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ 2 ہزار ارب روپے ٹیکس غائب ہو جاتا ہے اور سپر ٹیکس کا مقصد غربت میں کمی کرنا ہے۔ میرا وعدہ ہے راتوں کو جاگوں گا اتحادیوں سے مل کر پالیسی بناؤں گا جبکہ ٹیکس کلیکشن کے لیے ٹیمیں بن چکی ہیں اور آئینی اداروں سے مدد لیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ آپس کی لڑائی کو ختم کر کے غربت کے خلاف لڑتے تو آج ملک کی یہ حالت نہ ہوتی۔ سالانہ 15 کروڑ روپے کمانے والوں پر ایک فیصد اور سالانہ 20 کروڑ روپے کمانے والوں پر 2 فیصد ٹیکس عائد ہو گا۔ سالانہ 25 کروڑ روپے کمانے والوں پر 3 فیصد اور سالانہ 30 کروڑ روپے کمانے والوں پر 4 فیصد ٹیکس عائد ہو گا۔

Related Posts