عوام کو اسلحہ رکھنے کی اجازت، جو بائیڈن امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے سے مایوس

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عوام کو اسلحہ رکھنے کی اجازت، جو بائیڈن امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے سے مایوس
عوام کو اسلحہ رکھنے کی اجازت، جو بائیڈن امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے سے مایوس

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے امریکی سپریم کورٹ کے عوام کو اسلحہ رکھنے کی اجازت دینے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے عدالتی فیصلے پر کڑی تنقید کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں رواں برس مسلح افراد کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں حملوں اور قتل و غارت کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جس کے برخلاف امریکی سپریم کورٹ نے شہریوں کے اسلحہ لے کر چلنے کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

یوکرین یورپی یونین کا رکن بننے کیلئے پرعزم، امیدوار کی حیثیت مل گئی

امریکی سپریم کورٹ کا اپنے فیصلے میں کہنا تھا کہ شہریوں کو ذاتی دفاع کیلئے اسلحہ لے جانے کا حق حاصل ہے۔ امریکی آئین اسلحہ عوام میں لے جانے کے حق کی ضمانت دیتا ہے جس پر امریکی صدر جو بائیڈن نے شدید ردِ عمل کا اظہار کیا۔

عدالتی فیصلے پر ردِ عمل دیتے ہوئے امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ مجھے اسلحے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر مایوسی ہوئی ہے جبکہ یہ فیصلہ عام فہم (کامن سینس) اور ملکی آئین دونوں سے متصادم ہے۔ امریکی ریاستوں کو اقدام اٹھانا ہونگے۔

واضح رہے کہ امریکا میں تعلیمی اداروں سمیت مختلف مقامات پر مسلح افراد کے حملوں میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔ صدر جو بائیڈن نے کہا کہ امریکی ریاستیں اسلحے سے متعلق قانون سازی کرکے اپنی اپنی حدود میں نفاذ کریں۔ 

Related Posts