ممبئی: بھارتی پولیس نے کہا ہے کہ گینگسٹر لارنس بشنوئی نے اعتراف کرلیا کہ وہ گزشتہ اگست سے پنجابی گلوکار سدھو موسےوالا کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ گینگسٹر لارنس بشنوئی نے اعتراف کیا ہے کہ وہ سدھو موسے والا کے قتل کا ماسٹر مائنڈ تھا اور گزشتہ برس اگست سے اس کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
پولیس آفیسر نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ہم نے حال ہی میں لارنس بشنوئی کو اس کیس میں گرفتار کیا تھا اور اس کے ریمانڈ میں 27 جون تک توسیع کردی گئی تھی۔
جھانوی کپور اور اننیا پانڈے کی بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ قتل کو انجام دینے کا منصوبہ گزشتہ برس اگست سے بنایا جا رہا تھا، ہماری معلومات کے مطابق رواں سال جنوری میں بھی شوٹرز کا ایک مختلف گروپ موسے والا کو قتل کرنے آیا تھا لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔
خطروں کے کھلاڑی سیزن 12 کی شوٹنگ کیپ ٹاؤن میں جاری، شو کا آغاز کب ہوگا؟