افغانستان، زلزلے سے اموات کے بعد طالبان نے بین الاقوامی مدد کی اپیل کردی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان, زلزلے سے اموات کے بعد طالبان نے بین الاقوامی مدد کی اپیل کردی
افغانستان, زلزلے سے اموات کے بعد طالبان نے بین الاقوامی مدد کی اپیل کردی

افغانستان میں زلزلے سے اموات کا سلسلہ رک نہ سکا، طالبان نے بین الاقوامی مدد کی اپیل کردی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق افغانستان میں زلزلے سے 1000 افراد ہلاک اور 1500 زخمی ہوگئے ہیں۔

برطانوی میڈیا نے بتایا کہ زلزلے سے کئی گھروں کی چھتیں گر گئیں، متاثرہ علاقوں میں کئی گاؤں تباہ ہوگئے، سڑکیں بھی بند ہیں جس سے متاثرہ علاقوں تک پہنچنا مشکل ہورہا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت  پر افغانستان میں زلزلہ متاثرین کے لیے سامان بھجوا دیا گیا ہے جس میں کمبل، خوراک، خیمے اور دیگر اشیائے ضروریہ شامل ہیں۔

واضح رہے افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ خوست سے تقریباً 44 کلومیٹر کے فاصلے پر 51 کلو میٹر کی گہرائی میں آیا تھا۔

Related Posts