انٹر بینک، ڈالر کی قیمت کم ہو کر 209 روپے تک آگئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ نئی قیمت 209 روپے کی سطح پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری تھا جس سے روپے کی قدر مستحکم ہونے کے امکانات سامنے آئے۔ کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قیمت بڑھ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈالرکی تباہ کاریاں قدرتی آفات سے زیادہ بڑھ گئی ہیں، زاہد حسین

گزشتہ روز ڈالر کی قیمت 211 روپے 93 پیسے رہی۔ آج کاروبار کے آغاز میں روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں مستحکم نظر آئی۔ ڈالر کی قیمت 1.93روپے کم ہوگئی۔

کچھ وقت کیلئے ڈالر 210روپے کی سطح پر آگیا۔ کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں مزید کمی دیکھی گئی۔ نئی قیمت 209 روپے کی سطح پر آگئی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری رہی۔ انٹربینک میں ڈالر 212 روپے پر آگیا تھا۔ 

گزشتہ روز انٹربینک میں روپے کی قدر مزید کم ہونے لگی، انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 40 پیسے کا اضافہ ہوا، جس سے ایک ڈالر 212 روپے کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کرنے لگا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا اور انٹربینک کے مقابلے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی نئی بلندیوں تک پہنچ گیا اور ایک امریکی ڈالر کی خرید 213 روپے اور فروخت 215روپے پر پہنچ گئی۔ 

Related Posts