افغانستان میں زلزلہ، پاکستان کے 30 قبائلی شہری بھی جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان میں زلزلہ، پاکستان کے 30 قبائلی شہری بھی جاں بحق

کابل: افغانستان میں زلزلے کے نتیجے میں 1 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے جن میں پاکستان کے 30 قبائلی شہری بھی شامل ہیں۔زلزلے سے پاکستان میں ایک فٹ بالر اور 1 فوجی جوان بھی جاں بحق ہوئے۔ 

تفصیلات کےمطابق زلزلے کے نتیجے میں دتہ خیل میں ایک چوکی اور لکی مروت میں ایک گھر بھی متاثر ہوا۔ جاں بحق ہونے والے 30 قبائلی افراد مداخیل قبیلے سے تعلق رکھتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

جنوبی وزیرستان، دکان میں دھماکے کے باعث 1 بچہ جاں بحق

مذکورہ قبائلی افراد آپریشن ضربِ عضب کے دوران سرحد پار کرکے افغانستان منتقل ہوئے۔ پاکستانی حکام نے الور منڈی پر پاک افغان سرحد عارضی طور پر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سرحد کھولنے کا مقصد جاں بحق افراد کی میتیں ان کے آبائی علاقوں میں منتقل کرنا ہے۔ حکومت زخمیوں کے علاج معالجے میں مدد بھی فراہم کر رہی ہے۔ زلزلہ متاثرین کو راشن دیا جارہا ہے۔

زلزلے کے باعث فوجی جوان دتہ خیل میں چوکی گر جانے کے باعث جاں بحق ہوگیا۔واقعے میں دیگر 2 فوجی جوان زخمی بھی ہوئے۔ لکی مروت میں گھر کی چھت گر گئی۔

چھت گرنے کے باعث لکی مروت کے علاقے پیزو میں مقامی فٹ بالر کاشف عالم جاں بحق ہو گئے۔ زخمیوں کے علاج کیلئے جنوبی وزیرستان اور میران شاہ میں بستر مختص کردئیے گئے۔

افغانستان میں زلزلہ منگل کی شب کو آیا تھا جس کے نتیجے میں کم ا زکم 1000 افراد جاں بحق جبکہ 1500 کے قریب زخمی ہوئے۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ 

Related Posts