کراچی میں طوفانی بارشیں، حادثات میں 5 افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ گھنٹوں طوفانی بارشیں ہوئیں، جس کے نتیجے میں مختلف حادثات میں تین بچوں اور ایک خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق کراچی کے علاقے سپر ہائی وے ایم نائن و اطراف میں آندھی کے ساتھ تیز بارش شروع ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق اسکیم 33، گلشن اقبال، ملیر، کورنگی، لانڈھی میں بھی تیز آندھی اور بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بلوچستان اور کے پی کے میں بارشوں سے تباہی، پانچ افراد ہلاک

کراچی میں دن بھر تیز گرمی کے بعد مغرب سے کچھ قبل گہرے بادل چھا گئے، تیز ہوائیں چلنے لگیں جبکہ آندھی کے ساتھ نارتھ کراچی، فیڈرل بی ایریا، کورنگی، لانڈھی، ملیر آئی آئی چندریگر روڈ، صدر اور اطراف کے علاقوں میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش شروع ہوگئی۔

سہراب گوٹھ، مویشی منڈی، ایئرپورٹ، طارق روڈ، نیو کراچی، بفرزون، النور اور فیڈرل بی ایریا کے علاقوں میں بھی پہلے تیز آندھی اور گرد آلود ہوائیں چلیں، جس کے بعد بارش شروع ہوگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پری مون سون کے تحت کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوچکا، ایک دو گھنٹے بعد بارش کا سلسلہ تھم جائیگا، تیز بارش کا کوئی امکان نہیں۔

دریں اثنا کراچی میں بدھ کی شام سے تیز ہواؤں کا سلسلہ شروع ہوا جو آندھی کی صورت اختیار کر گیا، اس دوران دیواریں اور درخت گرنے سمیت دیگر واقعات میں 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ملیر کے علاقے ملت ٹاؤن میں گھر کی دیوار گرنے سے 2 بچے جاں بحق ہوئے، جن کی عمریں 4 سے 5 سال کے درمیان تھیں۔

ریسکیو کے مطابق محکمہ موسمیات کے دفتر کے قریب واقع گلشن عریشہ میں دیوار گرنے سے ایک شخص شخص جاں بحق ہوا جبکہ چنیسر گوٹھ میں بھی دیوار گرنے سے 8 سال بچہ زندگی کی بازی ہار گیا۔

رپورٹ کے مطابق اورنگی ٹاؤن قطر موڑ کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں جبکہ گلستان جوہر کامران چورنگی کے قریب دیوار گرنے سے ایک 3 سالہ بچہ زخمی ہوگیا۔

حکام کے مطابق مائی کولاچی روڈ پر تیز بارش کے باعث درخت گر گیا تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث اسپتالوں میں رین ایمرجنسی نافذ نہیں کی گئی، شہر میں درمیانے درجے کی بارش کی پیشگوئی تھی، ڈی جی ہیلتھ اسپتالوں میں ڈاکٹرز کی موجودگی کو یقینی بنارہے ہیں۔

کراچی میں کہاں کتنی بارش ہوئی؟

کراچی میں پری مون سو ن کی اب تک کہاں کتنی بارش ہوئی محکمہ موسمیات نے اعدادوشمار جاری کردیئے۔

اعلامیہ کے مطابق سب سے زیادہ بارش ناظم آباد میں 38 ملی میٹر، جناح ٹرمینل میں22 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اولڈ ائیر پورٹ میں15 ملی میٹر،فیصل بیس میں 8ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

قائد آباد میں 6ملی میٹر،گلشن معمار میں 4.4ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

یونیورسٹی روڈ میں 5.8ملی میٹر، سعدی ٹاؤن میں 2.7ملی میٹر ،مسرور بیس میں 2ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

اب تک سب سے کم بارش سرجانی ٹاؤن میں 1.7ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔

شہر میں بارش سے قبل آندھی کے دوران چلنے والی ہوا فیصل بیس میں 91 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلی۔

جناح ٹرمینل اور مسرور بیس میں 84 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں۔

Related Posts