لاہور: اسکول ایجوکیشن میں قرآن پاک کی لازمی تدریس کے امور کا جائزہ لینے کے لیے گورنر پنجاب میاں محمد بلیغ الرحمن کی زیر صدارت گورنر ہاؤس، لاہور میں اجلاس منعقدہ کیا گیا۔
اجلاس میں میں سیکرٹری تعلیم نبیل جاوید، ڈائریکٹر جنرل اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بُک بورڈ سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
اجلاس میں پنجاب کے ہر اسکول میں قرآن پاک کی لازمی تعلیم و تدریس کو یقینی بنانے کے لیے 41 ہزار نئے ٹیچرز کی ضرورت سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ اِس مقصد کے لیے ایک جامع حکمت عملی وضع کرلی گئی ہے۔ اس ضمن میں محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب، متحدعلماء بورڈ اور پنجاب قرآن بورڈ بھی ” آن بورڈ” ہیں۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ قرآنی افکار کی ترویج، فلاحی معاشرے کے قیام کے لیے ضروری ہے، قرآن سے مضبوط وابستگی کو اپنے فکر و عمل کا حصہ بنانا، وقت کی اہم ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں:نیب ختم کرنے کی ضرورت پہلے بھی تھی، آج بھی ہے۔ شاہد خاقان عباسی