اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ایک دن میں ریکارڈ 57 ملین ڈالر پاکستان بھجوانے پر خراج تحسین اور اظہار تشکر کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی گئی رقوم پر شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ایک دن میں ریکارڈ رقوم بھجوانے پر بیرونِ ملک پاکستانیوں کا شکرگزار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کے دل پاکستان کی محبت میں دھڑکتے ہیں، بیرون ملک پاکستانی زرمبادلہ سے ہمیشہ ملکی معیشت کی مضبوطی میں کردار ادا کرتے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ وعدہ ہے معاشی مشکلات سے نکل کر آپکی امیدوں اور توقعات پر پورا اتریں گے، پورا یقین ہے آپ مستقبل میں بھی پاکستان کی مدد اسی جذبے سے کرتے رہیں گے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کیلئے حکومت متعدد اقدامات کر رہی ہے، ہم آپکی زندگیوں میں آسانیاں لانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
روشن ڈیجٹیل اکاؤنٹ میں سب سے زیادہ رقم جمع کرانے کا ریکارڈ قائم