دنیا کے امیر ترین انسان، ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کی بیٹی زاویر الیگزینڈر مسک نے والد سے قطع تعلق کا اعلان کرتے ہوئے اپنا نام تبدیل کرنے کے لیے درخواست دے دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کی بیٹی زاویر الیگزینڈر مسک نے لاس اینجلس کی عدالت میں درخواست اپریل 2022 میں جمع کروائی تھی، جس کے مطابق میری صنفی شناخت مرد سے عورت میں بدل دی جائے اور اسے نئے نام سے رجسٹر کردیا جائے۔
مسک کی بیٹی نے نام کی تبدیلی اور پیدائش کا نیا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ نیا نام اس کی نئی صنفی شناخت کا عکاس ہے کیونکہ وہ ٹرانسجینڈر ہے۔ درخواست میں زاویر نے اپنا نیا نام ویوین جینا ولسن لکھا ہے۔
وزیرِ خارجہ کی زبان پھسل گئی، توشہ خانہ کو توچہ خانہ کہہ دیا