دُنیا بھر میں کورونا سے 54کروڑ 57لاکھ افراد متاثر، 63لاکھ 43ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا سے 54کروڑ 57لاکھ افراد متاثر، 63لاکھ 43ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا سے 54کروڑ 57لاکھ افراد متاثر، 63لاکھ 43ہزار ہلاک

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 54  کروڑ 57 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس کے باعث 63لاکھ  43ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 54 کروڑ 57لاکھ  88 ہزار 608 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 63لاکھ  43 ہزار 601 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں کورونا کے 204 نئے کیسز رپورٹ، 66 مریضوں کی حالت تشویشناک

وائرس سے متاثرہ 36ہزار 220 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 77 لاکھ 48 ہزار 885 ہو گئی۔ وائرس کے 1کروڑ  77 لاکھ  12ہزار 665 مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔

دُنیا بھر میں 52کروڑ 16لاکھ  96ہزار122 افراد کورونا سے صحتیاب ہوگئے۔سب سے زیادہ 8 کروڑ 82لاکھ  44ہزار 870 افراد کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ امریکا میں جبکہ 4 کروڑ 33لاکھ  34ہزار 657کا بھارت میں مثبت نکلا۔

امریکا میں کورونا کے باعث 10لاکھ 38 ہزار900افراد ہلاک ہوئے جبکہ بھارت میں وائرس کا شکار5 لاکھ 24ہزار  903 شہری انتقال کر گئے۔ برازیل میں کورونا سے 3 کروڑ 18 لاکھ  24 ہزار 220افراد متاثر جبکہ 6 لاکھ  69ہزار436 لقمۂ اجل بن گئے۔

کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں امریکا پہلے، بھارت دوسرے، برازیل تیسرے، فرانس چوتھے، جرمنی پانچویں، برطانیہ چھٹے، روس 7ویں، جنوبی کوریا 8ویں، اٹلی 9ویں جبکہ ترکی 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

قبل ازیں دنیا بھر میں کورونا سے 1 لاکھ ہلاکتیں 79 دنوں میں جبکہ 10 لاکھ ہلاکتیں 235 روز میں ہوئیں۔اموات کی تعداد 10 سے 20 لاکھ تک پہنچنے میں 118 مزید دن لگے۔اگلی 10لاکھ ہلاکتیں 91 جبکہ 40 لاکھ ہلاکتیں 523 دن میں ہوئیں۔

Related Posts