نیب وہ کالا قانون ہے جس کے حامی ظالم اور منافق ہیں۔خواجہ سعد رفیق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیب وہ کالا قانون ہے جس کے حامی ظالم اور منافق ہیں۔خواجہ سعد رفیق
نیب وہ کالا قانون ہے جس کے حامی ظالم اور منافق ہیں۔خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد: وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نیب وہ کالا قانون ہے جس کے حامی ظالم اور منافق ہیں جبکہ یہ قانون سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے دور میں بنایا گیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نیب کا کالا قانون سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں سیاستدانوں کے بازو مروڑ کر انہیں کنگز پارٹی (ق لیگ) میں شامل کروانے کیلئے بنایا گیا۔

 خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نیب کا قانون ہمیشہ دھونس اور دھاندلی کیلئے استعمال ہوا۔ تمام ملکی عدالتوں نے اس کے خلاف فیصلے دئیے۔ اس کے باعث بیوروکریسی غیر فعال ہوئی۔ اس کے حامی اور سرپرست منافق، منتقم اور ظالم ہی کہلائیں گے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کے قانون میں موجودہ وفاقی حکومت کی ترامیم پر سابق حکمراں جماعت پی ٹی آئی نے کڑی تنقید کی ہے۔  سابق وزیر اعظم عمران خان نے نیب ترامیم کے خلاف ملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے کا اعلان کردیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق وفاقی وزیرِ داخلہ اور عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے حکومت کی ترامیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سزائیں صرف غریب عوام کیلئے ہیں، ترمیم کے بعد تو نیب کا ادارہ ہی بند کردینا چاہئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان میں کرپٹ سیاستدانوں کو کبھی سزا نہیں ہوسکتی بلکہ سزائیں تو صرف غریب عوام کیلئے رہ گئی ہیں۔چور اور چوکیدار مل گئے ہیں۔

Related Posts