راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زلزلے کے جھٹکے
(فوٹو: آن لائن)

جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق آج راولپنڈی اسلام آباد کے علاوہ پشاور، مردان، ہنگو اور ٹانک میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ عوام کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

یہ بھی پڑھیں:

بلوچستان اور کے پی کے میں بارشوں سے تباہی، پانچ افراد ہلاک

خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد اور کاٹلنگ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ بھکر، میانوالی، پاکپتن اور گردونواح کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکوں سے زمین لرز کر رہ گئی۔

کرک، مالاکنڈ اور گردو نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ چترال، سوات، لکی مروت، کوہاٹ، بونیر اور میرانشاہ کے علاوہ گردونواح کے علاقے بھی زلزلے سے لرز اٹھے۔

ضلع مہمند اور شمالی وزیرستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلوں کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 6.1 تھی جبکہ زلزلے کا مرکز پاکستانی سرحد کے قریب افغانستان کا شہر خوست تھا۔ زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 50 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ عوام کی بڑی تعداد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

آج سے 5 روز قبل دن کے وقت زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد کے علاوہ پشاور، شانگلہ، صوابی، ایبٹ آباد، ہری پور، چارسدہ اور ضلع خیبر سمیت دیگر شہروں میں بھی محسوس کیے گئے۔

Related Posts