اسٹاک مارکیٹ میں 748 پوائنٹس کی تیزی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں منگل کو سہ پہر تک 748.97 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور مارکیٹ میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے امکان پر تیزی آئی۔

سرمایہ کار بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ پاکستان کے ایک ارب ڈالر قرض کی قسط کے لیے معاہدے کے ممکنہ اعلان کے حوالے سے پرامید ہیں۔

پی ایس ایکس کی ویب سائٹ کے مطابق دوپہر 3 بج کر 5 منٹ پر انڈیکس میں 786 پوائنٹس یا 1.88 فیصد اضافہ ہوا۔

انٹرمارکیٹ سیکیورٹیز کے ریسرچ سربراہ رضا جعفری نے کہا کہ مارکیٹ میں ان رپورٹس پر جوش و خروش ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستانی عملے کی سطح کا معاہدہ طے پانے کے قریب ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر مالیاتی ادارے سے فنڈ جاری ہوتا ہے تو یہ دوسرے ذرائع سے بھی فنڈنگ جاری کرنے کے ساتھ ساتھ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کر سکتا ہے اور روپے کی قدر میں کسی حد تک اضافہ کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ اس سلسلے میں اسی طرح کی پیش رفت کی توقع کر رہی ہے۔

Related Posts