کافی وِد کرن کے نئے سیزن کا اعلان، شو کب سے شروع ہوگا؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کافی ود کرن کے نئے سیزن کا اعلان، کب سے شروع ہوگا؟
کافی ود کرن کے نئے سیزن کا اعلان، کب سے شروع ہوگا؟

بھارتی فلمساز و ٹی وی کمپیئر کرن جوہر نے اعلان کیا ہے کہ اُن کی میزبانی میں سالہا سال سے جاری بالی ووڈ ستاروں کے انٹرویوز پر مبنی پروگرام کافی وِد کرن کا نیا سیزن بہت جلد آنے والا ہے۔

حال ہی میں کرن جوہر نے شو کے پریمیئر کی تاریخ کا اعلان کردیا، فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انہوں نے کہا کہ شو 7 جولائی 2022 سے او ٹی ٹی پر نشر کیا جائے گا، ساتھ ہی کرن جوہر نے ایک دلچسپ ویڈیو بھی پوسٹ کی۔

بالی ووڈ کے مشہور فلم ساز کرن جوہر نے اپنے بہت ہی متوقع شو ‘کافی ود کرن’ سیزن 7 کے پریمیئر کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مہوش حیات، بہن کے ہمراہ ٹیلی فلم میں نظر آئینگی

ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کافی ود کرن سیزن 7 کے پہلے مہمان ہوں گے۔

واضح رہے کہ کافی ود کرن کا آغاز نومبر 2004 میں ہوا جو ہندی زبان کے طویل ترین ٹاک شوز میں شامل سمجھا جاتا ہے۔

Related Posts