اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمیشن کی سربراہی میں پی ٹی آئی کے ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی ۔ الیکشن کمیشن نے دلائل مکمل ہونے پر کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔
درخواست گزار اکبر ایس بابر کے فنانشل ایکسپرٹ نے دورانِ سماعت بتایاکہ پی ٹی آئی فنڈز میں آڈٹ کے اصول اور معیارکو نظر اندازکیا گیا ہے۔ ڈونرز تھرڈ پارٹی نہیں، پی ٹی آئی قیادت کی اپنی بنائی ہوئی کمپنیاں ہیں۔
فنانشل ایکسپرٹ کا کہنا تھا کہ اسکروٹنی کمیٹی کو ڈونرز کی نامکمل تفصیلات فراہم کی گئیں ۔13ممالک سے فنڈنگ ہوئی لیکن اسکروٹنی کمیٹی کو نہیں بتایا گیا۔2013کے ڈونرز کی تفصیلات جمع نہیں کرائی گئیں۔
فنانشل ایکسپرٹ کے مطابق فنڈنگ کے لیے بیرون ملک بنائی گئی کمپنیوں کی تفصیلات نہیں دیں۔ اسٹیٹ بینک سے 11 اکاونٹس کی تفصیلات منگوائی جائیں ۔
زرداری مافیا سندھ میں پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خوفزدہ ہے۔علی زیدی