کراچی: شوبزانڈسٹری کی مشہور ومعروف اداکارہ ماہرہ خان نے فلم قائدہ اعظم زندہ باد میں اپنے کردار کے حوالے سے انکشاف کیا ہے۔
حال ہی میں ماہرہ خان ایک پروگرام میں نظر آئیں جہاں پر انہوں نے فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے بات کی، انہوں نے کہا کہ فلم میں اُن کا کردار تفریحی نوعیت کا ہے جبکہ سامعین کو ایسا لگتا ہے کہ میرا کردار ٹام بوائے جیسا ہے، لیکن میں واضح کرنا چاہتی ہوں کی میرا کردار بالکل الگ ہے۔
اداکارہ نے فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے بتایا کہ وہ بہت دبنگ قسم کی لڑکی ہے، جو اپنے پاس ہمیشہ کالی مرچ کا اسپرے بھی رکھتی ہے۔
عائزہ خان کی تُرک شیف کے ساتھ تصویر وائرل، مداح ناراض
علاوہ ازیں اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی نجی زندگی کے بارے میں کہا کہ میرے والدین نے میری بہت زیادہ مدد کی، لیکن اب جب وہ بوڑھے ہوگئے ہیں تو سب کچھ مجھے ہی دیکھنا ہوتا ہے۔
انہوں نے اپنے بیٹے کے حوالے سے کہا کہ وہ ابھی بہت زیادہ چھوٹا ہے، جس کی دیکھ بھال پر میں بہت زیادہ توجہ دیتی ہوں، خاص طور پر جب اُس کے امتحان ہورہے ہوتے ہیں تو میں کام سے وقفہ لے لیتی ہوں کیونکہ میں اُس کی پڑھائی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرسکتی۔
واضح رہے کہ نبیل قریشی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم قائداعظم زندہ باد اِس سال عید الاضحی پر سینیما گھروں میں ریلیز ہوگی، فلم ایک طنزیہ ایکشن کامیڈی ہوگی جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔