قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور سابق آل راؤندر بوم بوم آفریدی کی اسنوکر کھیلتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔
شاہین شاہ آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہین شاہ کے ہمراء شاہد آفریدی اسنوکر کھیل رہے ہیں۔
فاسٹ بولر نے ویڈیو کے ساتھ پیغام بھی جاری کیا جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ فیملی کی تفریح کا وقت۔
شاہین شاہ آفریدی کی ویڈیو کو اب تک 6 ہزار سے زائد چاہنے والے پسند کرچکے ہیں۔
یاد رہے شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی کا رشتہ شاہین شاہ آفریدی سے پکا کیا ہے۔