کراچی: ریلوے انتظامیہ کی جانب سے پینشن نہ ملنے پر ملازم نے دل برداشتہ ہو کر ریلوے ہیڈکوارٹر کی عمارت کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی۔
چھلانگ لگانے والا روبن نامی ریٹائرڈ ملازم درجہ چہارم کے گھڑیوں کے شعبے میں کام کرتا تھا اور پنشن واجبات کے لیے روزانہ ریلوے دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور تھا۔
روبن نے جی پی فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پنشن برانچ کی تیسری منزل سے چھلانگ لگائی۔ واقعے کے فوری بعد ریسکیو ٹیم نے روبن کو اسپتال منتقل کردیا۔ چھلانگ لگانے سے روبن کی دونون ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔