محکمہ انسداد دہشتگردی سی ٹی ڈی پشاور نے جمرود سے 6 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر محکمہ انسداد دہشتگردی نے جمرود میں کارروائی کی جس میں6 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
گرفتار دہشتگردوں سے6 کلاشنکوف،رائفلز،2 مشین گن اور دستی بم بھی برآمد کرلیے گئے۔ بم ڈسپوزل یونٹ نے دہشت گردوں سے برآمد دستی بموں کو ناکارہ بنادیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔