کاونٹی کا تجربہ، انٹرنیشنل میچوں میں پرفارمنس اب پہلے سے بہتر ہوگی، نسیم شاہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کاونٹی کا تجربہ، انٹرنیشنل میچوں میں پرفارمنس اب پہلے سے بہتر ہوگی، نسیم شاہ
کاونٹی کا تجربہ، انٹرنیشنل میچوں میں پرفارمنس اب پہلے سے بہتر ہوگی، نسیم شاہ

لاہور: پاکستانی قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ کاونٹی کے تجربے سے انٹرنیشنل میچوں میں پرفارمنس اب پہلے سے بہتر ہوگی۔

ایک انٹرویو میں فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ کاونٹی کے تجربے سے انٹرنیشنل میچوں میں پرفارمنس کا گراف پہلے سے اب زیادہ ہوگا۔پرفارمنس میں مزید نکھار پیدا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کاؤنٹی کرکٹ کے دوران زندگی میں پہلے سے زیادہ ڈسپلن آجاتا ہے، وقت کی پابندی کے ساتھ یہ بھی سیکھا ہے کہ اکیلے فلیٹ میں رہتے ہوئے آگے کیسے بڑھنا ہے۔

نسیم شاہ نے کہا کہ میں نے اپنی کرکٹ پہاڑوں اور ناہموار زمین پر کھیلنا شروع کی، انگلینڈ میں رہنے والے نوجوان خوش قسمت ہیں کہ انھیں کم عمری میں ہمارے جیسے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا، وہ بہترین سہولیات میں اپنی کرکٹ کا آغاز کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی جتنے محنتی اور باصلاحیت ہیں، انھیں انگلینڈ جیسی سہولیات، ماحول اور پچز پاکستان میں بھی میسر ہوں تو ہماری کرکٹ بہت اوپر جاسکتی ہے، مجھے فخر ہے کہ کاؤنٹی کرکٹ کھیل کر خود کو مزید بہتر بنانے کا موقع ملا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں تو ہر فارمیٹ میں کھیلنے کا خواہشمند ہوں، ٹیم مینجمنٹ اور سلیکٹرز جہاں بہتر خیال کرتے ہیں، وہ مجھے استعمال کرتے ہیں، میرا کام پرفارم کرنااور وہ میں جب بھی موقع ملتا ہے پہلے سے زیادہ کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتا ہوں۔

نسیم شاہ نے کہا کہ کاؤنٹی کرکٹ کے دوران بولنگ کرتے ہوئے انسان بہت انجوائے کرتا ہے، کاؤنٹی کرکٹ جیسا زبردست ماحول پہلے کبھی نہیں دیکھا، یہاں کے گراؤنڈ، آؤٹ فیلڈ بہت شاندار ہیں، ایسی کنڈیشنز ایک فاسٹ بولر کے لیے آئیڈیل ہوتی ہیں۔

Related Posts