لاہور: ملک میں جب سے نئی حکومت آئی ہے اُس وقت سے یہ بازگشت سنائی دے رہی ہے کہ جلد چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ بھی تبدیل ہوجائیں گے۔
حال ہی میں اس حوالے سے اہم خبر سامنے آئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے فی الحال اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ چيئرمین پاکستان کرکٹ بورڑ کی فوری تبديلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم سے سابق چيئرمین پی سی بی خالد محمود کی ملاقات ہوئی، جس کی اندورنی کہانی سامنے آگئی ہے، ذرائع کے مطابق ملاقات میں مختلف ناموں پربات ہوئی، تاہم وزیراعظم نے کرکٹ بورڈ میں فوری تبدیلی کا کوئی عندیہ نہیں دیا۔
پاکستان کے نورزماں ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن بن گئے