بھارت اور بنگلا دیش میں بارشوں نے تباہی مچادی، 50 افراد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت اور بنگلا ديش ميں طوفانی بارشوں اورسيلاب سے 50 افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارت اور بنگلہ دیش ميں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، سيلاب،لينڈ سلائيڈنگ اور آسمانی بجلی گرنےسے اب تک 50 افراد لقمہ اجل بن چکے ہيں۔

بنگلہ ديش ميں سب سے زيادہ بری صورتحال سلہٹ کی ہے جہاں ہفتے کی صبح آنے والے سیلاب سے 40 لاکھ افرادمتاثرہوئے۔ کہيں مکانات منہدم ،مويشی اور گھر پانی ميں بہہ چکے ہيں۔

بھارتی ریاست آسام ميں بھی براہماپترا دریا کے حفاظتی بند ٹوٹ گئے جس کے بعد 28 اضلاع کے 3 ہزار گاؤں اور فصلیں زیرِ آب آ گئیں۔

محکمہ موسميات کے مطابق موسمیاتی تبدیلیيوں سے بارشيں اورسیلاب غیر متوقع اور شدید ہو تے جارہے ہیں دونوں ملکوں کےشمال مشرقی بالائی علاقوں میں آئندہ دو دنوں میں سیلابی صورتِ حال مزید خراب ہونے کا امکان ہے۔

Related Posts