جمشید دستی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جمشید دستی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے
جمشید دستی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

ملتان: عوامی راج پارٹی کے سربراہ اورسابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی 45 سال کی عمر میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

ذرائع کے مطابق مظفر گڑھ کے جمشید دستی نے پشاور میں مہمند قبیلے سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ نازیہ کے ساتھ اپنی زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جمشید دستی کی شریک حیات نازیہ نے بینظیر ویمن یونیورسٹی پشاور سے بائیو کیمسٹری میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ جمشید دستی نے کہا ہے کہ دعوتِ ولیمہ ستمبر یا اکتوبر میں کروں گا، مہنگائی ہے مہمانوں کو دال کھلاؤں گا۔

مزید پڑھیں:عامرلیاقت کی قبرکشائی کا معاملہ،اُشنا شاہ کی کڑی تنقید

سابق رکن اسمبلی جمشید دستی نے پاکستان پیپلز پارٹی سے سیاست کا آغاز کیا اور سال 2013 میں پیپلز پارٹی اور پارلیمان سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ بعدازاں وہ عام انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیاب ہوئے تھے۔

Related Posts