طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے پے در پے واقعات، حکام نے سر جوڑ لیے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور ائر پورٹ پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات پر وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کا فوری نوٹس، اتوار کو لاہور ائر پورٹ پر ہنگامی اجلاس طلب کرکے واقعات کی روک تھام کیلئے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر ہوابازی نے فوری طور پر اقدامات کے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر کہا گیا کہ برڈ ہٹ کے لئے فوری لائحہ عمل وضع کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

وزیر ہوا بازی نے کہا کہ مسافروں اور طیاروں کی حفاظت پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ انسانی جان کی حفاظت سب سے مقدم ہے۔

وزیر ہوا بازی نے کہا کہ موم سون کے سیںزن میں زمین سے نکلنے والے حشرات کے خاتمے کے لیے خصوصی کیمیکل کا استعمال کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی ایئر پورٹ پر پرندوں کا راج، کئی پروازیں متاثر

خواجہ سعد رفیق نے اس موقع پر کہا کہ دنیا میں پرندوں سے بچاؤ کے لئے رائج جدید ترین ٹیکنالوجی کو پاکستانی ائر پورٹس پر بھی استعمال کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور اور کراچی ائر پورٹ کے گرد و نواح میں آبادیوں میں کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کے لئے سالڈ ویسٹ انتظامیہ فوری اقدامات کرے۔ اس حوالے سے عوام الناس کی آگاہی کیلئے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی مہم فوری طور پر شروع کی جائے۔

اجلاس میں طے پایا کہ فجر سے طلوع آفتاب کے دوران پروازوں کے نظام الاوقات میں ردو بدل کے لئے ائر لائنز انتظامیہ سے رابطہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ، چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور کنٹونمنٹ بورڈ، سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ انتظامیہ، ڈائریکٹر جنرل پیسٹ وارننگ، سول ایوی ایشن اور پی آئی اے کے نمائندوں نے شرکت کی۔

Related Posts