عامرلیاقت کی قبرکشائی کا معاملہ،اُشنا شاہ کی کڑی تنقید

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عامرلیاقت کی قبرکشائی کا معاملہ،اُشنا شاہ کی کڑی تنقید
عامرلیاقت کی قبرکشائی کا معاملہ،اُشنا شاہ کی کڑی تنقید

کراچی: ملک کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ کا ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کی قبرکشائی کے عدالتی حکم پر بیان سامنے آگیا ہے۔

کچھ دن قبل انتقال کر جانے والے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کا کراچی کی مقامی عدالت کی جانب سے حکم دیا گیا تھا۔

عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم سے متعلق فریقین کے دلائل سننے کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے 18 جون کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

 

عدالت نے شہری عبدالاحد کی جانب سے دائر درخواست منظور کرتے ہوئے عامرلیاقت کے پوسٹ مارٹم کی اجازت دے دی ہے تاکہ رکن اسمبلی کی موت کی اصل وجہ سامنے آسکے۔

ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے اداکارہ اشنا شاہ نے عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی کی مخالفت کی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ ‘اس شخص کو دُنیا سے جانے کے بعد تو آرام کرنے دو’۔

مزید پڑھیں:میں شادی کے شروع میں چڑیل تھی، شوہر نے بہتر انسان بننے میں مدد دی۔نادیہ افگن

اُشنا شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ‘قبر کشائی سے عامر لیاقت حسین کا جسدِ خاکی نکالنا، اُن کے بچوں کو مزید اذیت دے گا، وہ پہلے ہی کافی مشکلات سے گزر چکے ہیں ‘۔

Related Posts