ڈاکٹروں نے جنرل پرویز مشرف کو وطن واپسی کیلئے سفر سے روک دیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: ڈاکٹروں نے سابق صدرِ پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف کو وطن واپسی کیلئے سفر سے روک دیا ہے جس کے بعد سابق آرمی چیف نے مبینہ طور پر وطن واپس نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی طبیعت بہت خراب ہے۔ ان کو وطن واپس لانے کیلئے اہلِ خانہ سے رابطہ کیا گیا ہے، تاہم واپسی کا فیصلہ ان کے اہلِ خانہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

تحریکِ انصاف مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج آج کرے گی

واضح رہے کہ سابق صدر علاج کی غرض سے دبئی میں قیام پذیر ہیں تاہم متحدہ عرب امارات حکومت سابق آرمی چیف کو بوئنگ 777 فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔ ڈاکٹروں نے جنرل (ر) مشرف کو فضائی سفر سے اجتناب اور آرام کا مشورہ دے دیا۔

تاحال سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی وطن واپسی کے امکانات واضح نہیں۔ بات کرتے ہوئے اکثر سابق آرمی چیف کا سانس اکھڑنے لگتا ہے۔ یو اے حکومت بوئنگ 777 طیارے میں تمام ضروری سہولیات فراہم کرے گی۔

جنرل (ر) پرویز مشرف کی وطن واپسی کے متعلق سابق صدر کے پرنسپل سیکریٹری اور سابق سیکریٹری نیشنل سکیورٹی کونسل طارق عزیز کا کہنا ہے کہ جنرل (ر) مشرف کی وطن واپسی میں ڈاکٹروں کی رائے حائل ہوگئی ہے۔

طارق عزیز کا اپنے حالیہ بیان میں کہنا تھا کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے اہلِ خانہ تمام تر اختلافات بالائے طاق رکھ کر جنرل مشرف کی صحتیابی کی دعائیں کرنے والوں کے شکر گزار ہیں۔ طبیعت کی خرابی کے باوجود جنرل مشرف ملک کیلئے دعاگو رہتے ہیں۔ 

Related Posts