کراچی: شہر قائد سے مبینہ طور پر اغواء ہونے والی دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کے وکیل جبران ناصر نے کراچی میں پریس کانفرنس کی ہے۔
پریس کانفرنس میں جبران ناصر کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ لڑکی کو بازیاب کرکے ریاستی سرپرستی میں رکھا جائے۔ بچی کو ورغلانا بھی اغواء کے زمرے میں آتا ہے، دعا زہرا کے کیس میں دوبارہ تفتیش کیلئے آئی جی سے گزارش کی ہے۔
جبران ناصر کا کہنا تھا کہ چالان کو قبول نہیں کیا گیا اور پولیس کا بیان حتمی بیان نہیں ہوتا، عمر کے مسئلے پر فیملی کورٹ سے رجوع کیا جاتا ہے جبکہ دعا کے کیس میں ایسا نہیں ہوا۔
وکیل جبران ناصر نے مزید کہا کہ ایک فرد کی رپورٹ پر انحصار نہیں کیا جائے بلکہ بورڈ بنایا جائے۔
مزید پڑھیں:10 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والامسجد کا پیش امام گرفتار