بریک اپ کے بعد محبوبہ پر خرچ رقم کی واپسی کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چینی شہری نے بریک اپ کے بعد اپنی گرل فرینڈ پر خرچ کی گئی رقم کی واپسی کا مطالبہ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے شنگھائی سے تعلق رکھنے والا ایک شخص اُس وقت سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کامرکز بنا جب اس نے اپنی سابقہ محبوبہ سے اُس پر خرچ کیے گئے 72 ہزار یوان (تقریباً ساڑھے 22 لاکھ روپے) کی واپسی کا مطالبہ کردیا۔

چینی شہری نے اپنے محبوبہ پر خرچ ہونے والے ایک ایک پیسے کا حساب اپنے پاس محفوظ رکھتا تھا جس کی ساری تفصیل اس نے اپنے سوشل میڈیا پر جاری کی ہے۔

اس فہرست میں اُس نے اپنی محبوبہ کی والدہ کے ہسپتال کے اخراجات اور انکی وفات کے بعد آخری رسومات پر ہونے والے خرچے بھی شامل کیے ہیں۔

چینی شہری نے اس لسٹ میں ہوٹل میں کھائے گئے کھانوں، پانی کی بوتلوں اور اسنیکس پر خرچ کی گئی رقم بھی شامل کی ہے جو اس نے اپنی گرل فرینڈ پر مختلف اوقات میں خرچ کی تھی۔

یہ ابھی واضح نہیں ہے کہ اس چینی شہری کی سابقہ محبوبہ ان اخراجات کو ادا کرنے پر تیار ہے یا نہیں لیکن عوام نے چینی شخص کے اس اقدام پر کافی منفی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ شخص اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ ڈیٹ پر ہونے والے اخراجات کی لسٹ تیار کرتا رہا جس سے اسکی سازشی ذہن کا پتا چلتا ہے اور اب لسٹ کو انتقام کیلئے استعمال کررہا ہے۔

Related Posts