گنا منڈی کے قریب ڈاکوؤں نے مزاحمت پر سیکورٹی گارڈ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
کراچی سپر ہائی وے پر گنا منڈی کے قریب ڈاکوؤں نے مزاحمت پر آٹا سپلائی وین کے گارڈ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور گارڈ کا اسلحہ ساتھ لے گئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ آٹا سپلائی کرنے والی وین میں 3 ملازمین اور ایک سیکورٹی گارڈ موجود تھا، راشن وین پنکچر ہوگئی، اور ڈرائیور نے ٹائر پنکچر لگوانے لئے وین کو سڑک کے کنارے کھڑا کردیا، اسی دوران ڈاکو آگئے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ موٹرسائیکل پر سوار 3 نامعلوم ملزمان آئے اور وین میں موجود افراد سے لوٹ مار شروع کردی، تاہم وین کے گارڈ نے مزاحمت کردی، جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی اور سیکورٹی گارڈ موقع پر دم توڑ گیا، جبکہ ڈاکو سیکورٹی گاڑد کا اسلحہ بھی ساتھ لے کر فرار ہوگئے۔