اٹک: اٹک کے علاقہ فقیر آباد میں 10 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم اکرام جو کہ حافظ قرآن بھی ہے، پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم کوہاٹ کا رہائشی ہے اور عرصہ دراز سے اٹک کے علاقہ فقیر آباد میں رہائش پذیر تھا اور جامع مسجد بلال کا امام بھی ہے اور علاقے میں مختلف گھروں میں جا کر بچے اور بچیوں کو قرآن پاک پڑھاتا تھا۔
قتل ہونے والی بچی کے گھر بھی اس دن قرآن پڑھانے گیا اور اس بچی سے یہ مکروہ عمل کیا،زیادتی کے دوران بچی کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی اور پھر اسکو سر میں اینٹوں کے وار کر کے قتل کردیا۔
ملزم نے بعد ازاں بچی کی لاش فقیر آباد کی پرانی جنازہ گاہ میں پھینک دی اور پھر خود لواحقین کے ساتھ ملکر بچی کو تلاش کرتا رہا بعدازاں پولیس کو اس پر شک ہوا تو اسے گرفتار کرلیا گیا اور دوران تفتیش اس نے بچی کیساتھ زیادتی اور قتل کا اعتراف کرلیا۔
مزید پڑھیں:عائشہ منزل پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا