پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کے بعد مہنگائی آسمان سے باتیں کرنے لگی۔ ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران 36 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ سامنے آگیا۔
ایک ہفتے کے دوران گھی کی فی کلو قیمت میں 26 روپے 12 پیسے، زندہ مرغی کی قیمت میں مزید 33 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا۔ چنے کی دال 10 روپے اور مسور کی دال 9 روپے 39 پیسے فی کلو مہنگی کردی گئی۔
اس دوران صرف 6 اشیاء کی قیمتوں میں کمی سامنے آئی۔ آٹے کی قیمت میں نمایاں کمی کے بعد 20 کلو تھیلے کی قیمت 26 روپے 85 پیسے کم ہوگئی۔ چینی کی فی کلو قیمت میں 2 پیسے فی کلو کمی ہوئی۔ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 32 روپے 25 پیسے سستا ہوگیا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں پیٹرول کی قیمت میں 24.3 روپے کا اضافہ کی گیا جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 233.89 روپے فی لیٹر ہو چکی ہے۔