سی ٹی ڈی کی کارروائی، کراچی سے چار دہشت گرد گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 شہرقائد کے مختلف علاقوں میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار، ایم کیو ایم لندن اور علیحدگی پسند تنظیم ایس آر کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق کراچی میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ٹیپارٹمنٹ اور حساس ادارے نے مختلف علاقوں میں مشترکہ کارروائی کی اور لیاری گینگ وار، ایم کیو ایم لندن اور ایس آر کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے ماڑی پور میں کارروائی کرتے ہوئے گینگ واردہشت گرد محمد نعیم عرف ماما کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کے خلاف دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل کے 4 مقدمات درج ہیں۔

ترجمان کے مطابق کشمیر روڈ سے علیحدگی پسند تنظیم ایس آر کے 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار کیے گئے جن میں ملزم سرمد علی عرف سرور اور ثنا اللہ شامل ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان لاڑکانہ میں سرکاری افسر کے بھائی کے قتل میں ملوث ہیں، ملزمان نے 5 سال قبل دہشت گرد تنظیم میں شمولیت اختیارکی تھی، ملزمان کے کھارادر اور صدر میں ہونے والے دھماکوں میں ملوث ہونے کا شبہ ہے، گرفتار ملزم پولیس اہلکار دلبرعلی کے ساتھی بھی ہیں جبکہ ملزمان سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف سرگرمیوں میں بھی ملوث ہیں، گرفتار ملزمان سے ملک مخالف لٹریچر بھی برآمد ہوئے۔

اسی طرح ایسٹ زون میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کا مفرورٹارگٹ کلرگرفتارکیا گیا، ملزم سید محمد عارف رضوی عرف بالی اور عرف بندہ قتل، دہشت گردی اور پولیس مقابلوں میں ملوث ہے، ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں 8 مقدمات درج ہیں، ملزم کا تعلق ایم کیوایم شاہ فیصل سیکٹر سے ہے۔

Related Posts