مبارک ہو، گرے لسٹ سے نکلنے کا عمل شروع ہو چکا، حنار ربانی کھر

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گرے لسٹ سے نکلنے سے پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہونگے، حنا ربانی کھر
گرے لسٹ سے نکلنے سے پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہونگے، حنا ربانی کھر

وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک  فورس (فیٹف) نے  پاکستان کے دونوں ایکشن پلان کو مکمل قرار  دے دیا ہے۔

فیٹف اجلاس کے سلسلے میں جرمنی کے شہر برلن میں موجود حنا ربانی کھر نے کہا کہ بین الاقوامی برادری نے متفقہ طور پر ہماری کوششوں کو سراہا ہے، ہماری کامیابی 4 سال کے مشکل سفر کا نتیجہ ہے۔

حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ پاکستان اس رفتار کو جاری رکھنے، معیشت کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج تمام پاکستانیوں کیلئے خوشی کا دن ہے، قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں، فیٹف نے پاکستان کو تمام نکات پر کلیئر کردیا ہے جس کے بعد فیٹف پروسیجر کے تحت پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کا عمل شروع ہوچکا ہے، توقع  ہے اکتوبر تک گرے لسٹ سے نکلنے کا عمل مکمل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اب فیٹف پروسیجر کے مطابق ایک تکنیکی جائزہ ٹیم پاکستان بھیجی جائے گی، ہماری پوری کوشش ہوگی کہ یہ ٹیم اکتوبر 2022 کے فیٹف پلینری سائیکل سے پہلے اپنا کام مکمل کرے اور ہم نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

حنا ربانی کھر نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی اکتوبر 2022 میں ہمارا فیٹف گرے لسٹ سے نکلنے کا عمل اختتام کو پہنچے گا۔

قبل ازیں وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا تھا کہ ایف اے ٹی ایف (فیٹف) میں پاکستان کے نام کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

جمعہ کی صبح برلن میں فیٹف کے اجلاس میں موجود حنا ربانی کھر نے ٹویٹ کرتےہوئے بتایا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کا اجلاس جاری ہے اور جمعہ کی رات اجلاس کے اختتام پر ایف اے ٹی ایف کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

Related Posts