دنیا بھر میں زیادہ تر لوگ بات چیت کرنے کیلئے واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ اپنے صارفین کو سہولت فراہم کرنے کیلئے اپنے فیچرز میں تبدیلی کرتا رہتا ہے۔
حال ہی میں واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے جس میں ڈیلیٹ کیے گئے میسج کو واپس سے بھیجا جاسکتا ہے۔
واٹس ایپ کے نئے فیچر میں غلطی سے ڈیلیٹ کیا گیا میسیج یا دوسرا مواد واپس سے حاصل کیا جاسکے گا، رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے اس فیچر پر کام ہورہا ہے، جسے ممکنہ طور پر اگلے چند ہفتوں میں آزمائشی بنیادوں پر متعارف کرایا دیا جائے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق واٹس کے اس فیچر پر 2021 اکتوبر سے کام ہورہا تھا لیکن دیگر فیچر کی وجہ سے اس فیچر پر کام تاخیر کا شکار ہوگیا، لیکن اب اس پر کام تیز کردیا گیا ہے۔
پاکستان کیلئے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنا کتنا ضروری ہے