فلم’دی کشمیر فائلز‘ پر اداکارہ سائی پلوی کے تبصرے نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فلم 'دی کشمیر فائلز' پر اداکارہ سائی پلوی کے تبصرے نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا
فلم 'دی کشمیر فائلز' پر اداکارہ سائی پلوی کے تبصرے نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا

تیلگو فلم انڈسٹری کی جانی مانی اداکارہ سائی پلوی کے فلم کشمیر فائلز پر تبصرے نے سوشل میڈیا پر ایک تہلکہ مچادیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے کہا کہ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح کشمیر میں ہندو ہنڈتوں کو مارا گیا جبکہ اگر یاد رہے تو کچھ روز قبل مسلمان لڑکوں کو گاڑی میں گائے لے جانے پر ہندوؤں نے انہیں زبردستی جے شری رام کے نعرے لگانے پر مجبور کیا تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات دونوں جگہ پر ہوتے ہیں پاکستان اور انڈیا کے لوگ ہمیشہ مذہب کو وجہ بنا کر ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کورلش عثمان کی مالہن خاتون کس ترک اداکار سے شادی کررہی ہیں؟

اداکارہ نے کہا کہ ہر ایک کا نظریہ مختلف ہوتا ہے کوئی کسی کو دہشت گرد سمجھتا ہے تو کوئی نہیں سمجھتا، اسی طرح میرے سوچنے کا بھی الگ طریقہ ہے، مجھے بالکل اچھا نہیں لگتا کوئی پارٹی مظلوموں پر ظلم کرے۔

سائی پلوی نے مزید کہا کہ ہر ایک کیلئے ضروری ہے کہ وہ ایک اچھا انسان بنے اور پھر فیصلہ کرے کہ کون کیا کررہا ہے۔

واضح رہے کہ اُن کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد انھیں تنقید کا نشانہ بنارہی ہے۔

Related Posts