پاکستان میں ہمارا مستقبل محفوظ ہے۔74فیصد پاکستانیوں کی رائے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں ہمارا مستقبل محفوظ ہے۔74فیصد پاکستانیوں کی رائے
پاکستان میں ہمارا مستقبل محفوظ ہے۔74فیصد پاکستانیوں کی رائے

اسلام آباد: گیلپ پاکستان نے سروے کے دوران پاکستان کو دنیا کے 24 ممالک میں سے محفوظ ترین ملک قرار دے دیا ہے جبکہ 74 فیصد پاکستانیوں نے ملک میں اپنے مستقبل کے متعلق مثبت رائے دی۔

تفصیلات کے مطابق گیلپ سروے کے دوران پاکستان کے شہریوں سے سوال کیا گیا کہ آپ اپنے ملک میں اپنے مستقبل کو کتنا محفوظ سمجھتے ہیں؟ سروے میں پاکستان سمیت دنیا کے 24ممالک کے 19ہزار سے زائد افراد شریک ہوئے۔

حیرت انگیز طور پر پاکستانی شہریوں نے فن لینڈ، ترکی، جرمنی، برطانیہ، فرانس، جاپان اور اٹلی کے شہریوں کو بھی اپنی مثبت سوچ کی بدولت پیچھے چھوڑ دیا۔ پاکسان کے 500 شہریوں نے سروے میں حصہ لیا۔

دنیا کے 24 ممالک میں اوسطاًاپنے ملک کو محفوظ سمجھنے والوں کی شرح 42فیصد رہی تاہم پاکستان کے 74 فیصد شہریوں نے پاکستان میں اپنے مستقبل کو محفوظ جبکہ 24 فیصد نے غیر محفوظ قرار دیا۔

گیلپ سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان میں اپنا ملک محفوظ قرار دینے والے پاکستانی شرح کے اعتبار سے دنیا کے متعدد ترقی یافتہ ممالک سے بہتر رہے۔ دوسری نمبر پر فن لینڈ کے 59فیصد شہریوں نے اپنے ملک کے حق میں رائے دی۔

ترکی کے 47 فیصد، برطانیہ کے 41، جرمنی کے 37، فرانس کے 30 فیصد جبکہ اٹلی کے 29 فیصد شہریوں نے اپنے ملک میں اپنے مستقبل کو محفوظ قرار دیا۔ لبنان کے 78فیصد شہریوں نے اپنے ملک کو غیر محفوظ قرار دے دیا۔

اسکرین شاٹ

لبنان کے بعد اٹلی کے 68 فیصد، فرانس کے 67 فیصد، جاپان کے 57 فیصد جبکہ جرمنی اور برطانیہ کے 55 فیصد شہریوں نے اپنے ملک کے خلاف رائے دیتے ہوئے اپنے مستقبل کو اپنے ہی وطن میں غیر محفوظ قرار دے دیا۔ 

Related Posts