دنیا بھر میں اپنے عمدہ کھیل کی وجہ سے شائقین فٹ بال کو اپنا گرویدہ بنانے والے کرسٹیانو رونالڈو بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ مزید ریکارڈز بنانے کیلئے پُرعزم ہیں۔
حال ہی میں ایک ویڈیو میں کرسٹیانو رونالڈو نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ لوگ مجھ سے یہی سوال پوچھتے ہیں کہ آپ اتنے سارے ریکارڈز کیسے بنالیتے ہیں، میں اُن کو یہی کہوں گا کہ میں ریکارڈ کے پیچھے نہیں بلکہ ریکارڈ میرے پیچھے بھاگتے ہیں۔
????️ “I wish him the best and let’s believe that we’re going to win trophies.” @Cristiano shares his thoughts on Erik ten Hag, the club’s incredible support and pre-match nerves ahead of his United return in an unmissable episode of Player Diaries ????#MUFC | #BringingYouCloser pic.twitter.com/I4ghf0YMuf
— Manchester United (@ManUtd) June 3, 2022
اُن کا کہنا تھا کہ ریکارڈ قدرتی طور پر میرے پیچھے آتے ہیں۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں ریکارڈ کی پیروی نہیں کرتا لیکن ریکارڈ میرے پیچھے آتے ہیں، اور یہ مجھے اچھا لگتا ہے۔
ویڈیو میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اولڈ ٹریفورڈ میں اب بھی بہت خوش ہیں، جب کہ یونائیٹڈ کو اپنے پہلے سال میں مایوس کن مہم کا سامنا کرنا پڑا۔
معروف ہاکی کوچ رولنٹ اولٹمین رانا ظہیر اکیڈمی میں کوچنگ کریں گے