اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار سابق وزیراعظم عمران خان کو ٹھہرادیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے بخوبی آگاہ ہیں۔
Acutely aware of the impact that a fuel price hike causes. Govt is left with no choice but to raise the prices due to IMF deal that PTI govt signed. Will take the nation into confidence on the specifics of the IMF-PTI deal soon. We will get out of these economic difficulties, IA.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 16, 2022
انہوں نے لکھا کہ آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، آئی ایم ایف معاہدے پر پی ٹی آئی حکومت نے دستخط کیے تھے۔
کاغذ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، پبلشرز نے کتابیں چھاپنے سے انکار کردیا