لاہور قلندرز نے شاہین شاہ آفریدی کو قیمتی گاڑی تحفے میں دیدی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور قلندرز نے شاہین شاہ آفریدی کو قیمتی گاڑی تحفے میں دیدی
لاہور قلندرز نے شاہین شاہ آفریدی کو قیمتی گاڑی تحفے میں دیدی

لاہور: پاکستان کا فخر شاہین شاہ آفریدی کو لاہور قلندرز نے نئی گاڑی تحفے میں دے دی

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 7 جیتنے والی لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو نئی گاڑی تحفے میں دے دی۔

شاہین آفریدی کے اعزاز میں لاہور قلندرز کی جانب سے لاہور میں تقریب ہوئی جس میں اُن کو جدید ماڈل کی گاڑی تحفے میں دی گئی۔ اس موقع پر شاہین آفریدی کی کپتانی اور کارکردگی کو سراہا گیا۔

لاہور قلندرز کے سی ای او رانا عاطف نے اس موقع پر کہا کہ شاہین آفریدی نے قلندرز کے ساتھ کیریئر کا آغاز کیا تھا، اُن پر ہمیشہ سے یقین رہا ہے جس کی وجہ سے ان کو کپتانی سے نوازا گیا۔

اس کے علاوہ ڈائریکٹر کرکٹ لاہور قلندرز عاقب جاوید نے کہا کہ شاہین آفریدی اچھی مہارت، قسمت اور شخصیت کے مالک ہیں۔

مزید پڑھیں:آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری، پہلی اور دوسری پوزیشن پر پاکستان کا قبضہ

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کا لاہور قلندرز کی انتظامیہ کی جانب سے گاڑی کا تحفہ ملنے پر کہنا تھا کہ لاہور قلندرز میں ہر ایک نے مجھے بہت سپورٹ کیا میں ان کا شکر گزار ہوں۔

Related Posts