پیغام رسانی کی معروف ایپ واٹس ایپ کے صارفین کی خواہش جلد پوری ہونے والی ہے۔ واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرنے کا عندیہ دے دیا، اب اینڈرائیڈ سے آئی فون پر واٹس ایپ ڈیٹا منتقل کرنا ممکن ہوسکے گا۔
اس حوالے سے میٹاورس کے سربراہ مارک زکر برگ نے فیس بک پر پوسٹ شیئر کی کہ وہ واٹس ایپ صارفین کی طرف سے سب سے زیادہ ڈیمانڈ کئے جانے والے فیچر یعنی چیٹ ہسٹری، فوٹوز، ویڈیوز اور وائس میسجز کو اینڈرائیڈ اور آئی فون میں منتقل کرنے کی سہولت جلد متعارف کرانے جا رہے ہیں۔
واٹس ایپ صارفین کو اینڈرائیڈ سے آئی فون تک منتقل ہوتے ہوئے تمام پرانی ویڈیوز، فوٹوز، وائس مسجز اور چیٹ ہسٹری کو خیر آباد کہنا پڑتا تھا ۔ اس مسئلے کو ایپل اور واٹس ایپ نے مل کر حل کردیا ہے۔ اب محظوظ طریقے سے ڈیٹا کی منتقلی کی جاسکے گی۔ نیا فیچر جلد تمام اینڈرائیڈ ڈیوائسز اور آئی فونز پر دستیاب ہو گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال آئی فون سے اینڈرائیڈ ڈیٹا منتقل کرنے کا فیچر متعارف کرایا گیا اور اب اینڈرائیڈ سے آئی فون کے لیے ایسا کیا جارہا ہے۔