عوام کو ریلیف، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری مسترد

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کی مون سون کی شدید بارشوں کے پیش نظرمتعلقہ محکموں کو اقدامات کی ہدایت
وزیر اعظم کی مون سون کی شدید بارشوں کے پیش نظرمتعلقہ محکموں کو اقدامات کی ہدایت

اسلام آباد:عوام کو ریلیف دینے کی خاطر وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری مسترد کر دی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پٹرول کی 23 اور ڈیزل کی 53 روپے قیمت بڑھانے کا کوئی امکان نہیں۔ آج پٹرول مہنگا نہیں ہوگا، وزیر اعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری کو مسترد کردیا ہے۔

اس سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کی تھی۔ سمری میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے حکومت کو تجویز دی تھی کہ پٹرول 29 جبکہ ڈیزل 55 روپے فی لٹر مہنگا کردیا جائے۔

یاد رہے کہ پٹرول کی موجودہ قیمت 209 روپے 86 پیسے، ڈیزل 204.15 روپے فی لٹر، لائٹ ڈیزل 178 روپے 03 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 181.94 روپے فی لٹر میں دستیاب ہے۔واضح رہے کہ 26 مئی اور دو جون کو مسلسل دو بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30.30 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:وزیر اعظم ایک روزہ دورے کیلئے رشکئی خصوصی اقتصادی زون آج پہنچیں گے

اس سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا تھا، جس کے باعث مسافروں اور ٹرانسپورٹرز میں تلخ کلامی کے واقعات بھی رونما ہوئے تھے۔

Related Posts