پی ٹی آئی کا امریکی سازش کی تحقیقات کیلئے جوڈیشنل کمیشن بنانے کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی کا امریکی سازش کی تحقیقات کیلئے جوڈیشنل کمیشن بنانے کا مطالبہ
پی ٹی آئی کا امریکی سازش کی تحقیقات کیلئے جوڈیشنل کمیشن بنانے کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر امریکی سازش کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے شیریں مزاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میری سمجھ سے باہر ہے ڈی جی آئی ایس پی آر کو یہ بات کرنے کی ضرورت کیا تھی؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے خود کہا تھا کہ فوج کو سیاست سے دور رکھیں۔

اسد عمر نے کہا ہے کہ سیاسی معاملات سیاستدانوں کو حل کرنے دیا جائے تو بہتر ہوگا، عمران خان جوڈیشل کمیشن کیلئے چیف جسٹس کو دوبارہ خط لکھیں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا کہا تھا، جوڈیشل کمیشن بنایا جائے تاکہ حقائق سامنے آسکیں، قومی سلامتی کمیٹی کی پہلی میٹنگ میں شیریں مزاری اورمیں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

پرویز مشرف کس مقدمے میں مطلوب ہیں، کیا اُن کی وطن واپس ممکن ہے؟

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے بیرونی مداخلت کی تصدیق کی، کمیٹی نے بیرونی مداخلت کسی صورت قبول نہ کرنے کا کہا، مراسلے میں پاکستان کو براہِ راست دھمکی دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد پیش کرنے سے قبل دھمکی دی گئی، کہا گیا عدم اعتماد ناکام ہوئی تو پاکستان تنہا ہو جائے گا، عدم اعتماد کامیاب ہوئی توسب کچھ معاف کردیں گے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے اسد عمر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دورہ روس کا فیصلہ عمران خان نے اکیلے نہیں کیا تھا، دورہ روس پر سب کو اعتماد میں لیا گیا تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ اُس وقت سب نے عمران خان کے دورہ روس کو درست کہا تھا۔

Related Posts