پنجاب میں آئینی بحران، صوبائی اسمبلی کے الگ الگ 2 اجلاس طلب

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا
وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

لاہور: پنجاب میں آئینی بحران پیدا ہونے کا خدشہ، تاریخ میں پہلی بار صوبائی اسمبلی کے 2 الگ الگ اجلاس طلب کرلئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی نے دوپہر ایک بجے اجلاس طلب کر رکھا تھا جبکہ گورنر نے صوبائی اسمبلی کے جاری سیشن کو ختم کرکے نیا سیشن آج ایوان اقبال میں ساڑھے 3 بجے طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ آج پنجاب میں کچھ عجیب سی صورتحال ہوگی جب پنجاب اسمبلی کے 2 اجلاس ہونگے جبکہ ماہرین نے اِن اجلاسوں کی آئینی حیثیت پر سوالات اُٹھا دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

چائے کی شوقین ریحام خان احسن اقبال پر سخت برہم

گورنر پنجاب کا طلب کردہ اجلاس ایوان اقبال میں ساڑھے 3بجے ہوگا جبکہ اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کا طلب کردہ اجلاس پنجاب اسمبلی بلڈنگ میں ایک بجے ہوگا۔

خیال رہے کہ اپوزیشن کے اراکین چوہدری پرویز الٰہی کے اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی کی بلڈنگ میں پہنچیں گے جبکہ حکومتی پارٹی کے اراکین ایوان اقبال کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

پرویز مشرف کس مقدمے میں مطلوب ہیں، کیا اُن کی وطن واپس ممکن ہے؟

اپوزیشن اراکین نے گورنر پنجاب کے ایوان اقبال میں بلائے گئے اجلاس کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

حکومتی اراکین کا کہنا ہے کہ ایوان اقبال میں بلایا گیا اجلاس آئینی ہے، گورنر نے آئینی ذمہ داری نبھاتے ہوئے نیا سیشن کال کیا،اپوزیشن اراکین ایوان اقبال کےاجلاس میں شرکت کرسکتےہیں۔

ایوان اقبال میں آج ہونے والے اجلاس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کریں گے۔ حکومتی اجلاس میں عطاء اللہ تارڑ بھی شرکت کریں گے جنہیں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی رولنگ دے کر ایوان سے نکال چکے ہیں۔

Related Posts