احسن خان اور عائشہ عمر کی رومانوی فلم ’رہبرا‘ کا ٹریلر جاری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

احسن خان اور عائشہ عمر کی رومانوی فلم ’رہبرا‘ کا ٹریلر جاری
احسن خان اور عائشہ عمر کی رومانوی فلم ’رہبرا‘ کا ٹریلر جاری

کراچی: شوبز انڈسٹری کے خوش شکل اداکار احسن خان اور دلکش اداکارہ عائشہ عمر کی رومانوی فلم ’رہبرا‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

فلم کا ٹریلر تقریبا 5 سال کی تاخیر سے جاری کیا گیا، ’رہبرا‘ کی شوٹنگ 2016 میں شروع کی گئی تھی اور 2017 تک ٹیم نے اس کا 95 فیصد کام مکمل کرلیا تھا مگر مختلف وجوہات کی بنا پر فلم کی مزید شوٹنگ، ایڈیٹنگ اور نمائش پانچ سال تک موخر ہوتی رہی۔

واضح رہے کہ سال 2022 میں خیال کیا جارہا تھا کہ ’رہبرا‘ کو ریلیز کردیا گیا جائے، تاہم مارچ 2020 میں کورونا کی وبا آنے کے بعد فلم کی نمائش ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

اسرا بلگچ کا بولڈ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل

فلم کے ٹریلر سے کہانی کو سمجھنا مشکل ہے، تاہم عندیہ ملتا ہے کہ فلم میں جہاں شائقین کو رومانس دیکھنے کو ملے گا، وہیں وہ ایکشن بھی دیکھ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

سجل علی کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

فلم ’رہبرا‘ میں عائشہ عمر اور احسن خان کو رومانوی جوڑی کے طور پر دکھایا گیا ہے، تاہم ایسا بھی لگ رہا ہے کہ عائشہ عمر پہلے کسی اور سے محبت کرتی تھیں۔

 فلم کی ہدایات امین اقبال نے دی ہیں جب کہ اسے سارا افضل نے پروڈیوس کیا ہے، فلم کی دیگر کاسٹ میں صبا فیصل اور سینیئر اداکار شامل ہیں۔

 فلم ’رہبرا‘ کی شوٹنگ پاکستان کے تقریبا چاروں صوبوں میں کی گئی ہے، اس کے گانے اور رومانوی سین کراچی سے لے کر لاہور اور قصور سے لے کر کوئٹہ تک فلمائے گئے ہیں جبکہ فلم کو 24 جون کو سینیما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔

Related Posts